ویکسین کے متردد شخص اور…

…انہیں پسند کرنے والے شخص کے مکالمات

“پوری عالمی وبا کے دوران ہم، فنکاروں کو مرکزی مقام دینے پر توجہ مرکوز کر چکے ہیں تاکہ ان غیر معمولی اوقات
کا احساس پیدا کرنے میں ہماری مدد کی جائے۔ لہٰذا، جب ڈاکٹر پیٹر سینٹر (Dr. Peter Centre) نے ویکسین کے بارے
میں تردد کے پروجیکٹ پر کام کرنے کے حوالے سے ہمارے ساتھ رابطہ کیا تھا، تو ہمیں ہاں میں جواب دینا پڑا تھا —
کیونکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ویکسین کے مسئلے کی وجہ سے دوستوں، خاندانوں اور برادریوں میں اختلاف پیدا ہو رہا
ہے۔ بحیثیت فنکار ہم لوگوں کو متحد کرنے کے لیے اور جس چیز کو ہم اس وبائی بیماری کے بدترین ضمنی اثرات
سمجھتے ہیں، اس کا مقابلہ کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنا چاہتے ہیں – جیسے کہ معاشرے کے بہت سے اطراف میں
ابھرنے والی دھڑے بازیاں اور توڑ پھوڑ۔

ویکسین کے متردین اور انہیں پسند کرنے والوں کے مکالمات کے ساتھ، ہم نے چار ڈرامہ نگاروں کو کمیشن دیا ہے جو
خود اس تجربے سے گزر چکے ہیں جو کچھ زیادہ غیرموافق اور مشکل حالات کے بارے میں رائے اور سمجھ بوجھ
پیش کر سکتے ہیں جن کا ہم سب سامنا کر رہے ہیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ تھیٹر کی یہ گفت و شنید ان مشکل حالات کی
عکاسی کرتی ہے جن حالات کا شکار ہم میں سے بہت لوگ ہیں۔ خواہ یہ کوئی ایسی بحث ہو جو آپ خود سے کر رہے
ہوں، یا اپنے حلقے کے کسی فرد کے ساتھ کر رہے ہوں، تو ہم امید کرتے ہیں کہ ان مختصر کھیلوں سے ہمدردی اور
ایثار کے ساتھ اس مسئلے کو آگے بڑھانے میں آپ کو مدد ملے گی۔”

شیری جے یون
(SHERRY J YOON)
Artistic Director
Boca del Lupo

جے ڈاج
(JAY DODGE)
Artistic Producer
Boca del Lupo

BOCA DEL LUPO کے بارے میں

Boca del Lupo کا مشن یہ ہے کہ غیر روایتی جگہوں میں غیر معمولی فنکارانہ کارکردگیاں پیش کی جائیں۔ یہ کمپنی
رسائی کے لیے وقف ہے اور کینیڈین تہذیبوں کی بہتات کے اندر عصری پرفارمنس کی شرکت، ادراک اور اہمیت کو
توسیع دینے کے لیے کام کرتی ہے۔ Artistic Director شیری جے یون اور Artistic Producer جے ڈاج کی زیرِ
قیادت، Boca del Lupo نے 1996 میں اپنے آغاز کے بعد سے اب تک 60 نئے کام تخلیق کیے ہیں۔ یہ پروڈکشنز قومی
اور بین الاقوامی سطح پر دورے کر چکی ہیں اور یہ کمپنی فنکاروں کے ایک متحرک ترقیاتی پروگرام کی میزبانی
کرتی ہے جسے SLaM کہا جاتا ہے۔ اس جوڑی کی مدت کے دوران، کمپنی نے متعدد ایوارڈز حاصل کیے ہیں جن میں
Jessies for Outstanding Design، Outstanding Production، Significant Artistic Achievement and
Outstanding Performance؛ the Critic’s Choice Award for Innovation؛ the Alcan Performing Arts
Award اور The Patrick O’Neill Award شامل ہے، جو کمپنی نے Plays2Perform@Home کے لیے جیتا تھا،
جو کہ ایک ہوم ڈیلیوری والا تھیٹر پروجیکٹ تھا جس نے ویکسین کے مترددین اور اسے پسند کرنے والوں کے لیے ان
مکالموں کو متاثر کُن بنایا تھا۔

Boca del Lupo شکر گزار ہیں کہxwm θkw y̓ m (Musqueam)، Skwxwú7mesh (Squamish)، اور S lí̓ lw
taɬ (Tsleil-Waututh) لوگوں کی مقبوضہ جگہ پر تخلیق کر رہے ہیں اور کام کر رہے ہیں۔

If you have any thoughts or feedback on this website or the Dialogues, email us at info@bocadellupo.com

Subscribe to our newsletter to stay current on all our projects, workshops, on-going presentations, initiatives & other events.